کوچی ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی بی ایس ای نے آج کیرالا ہائیکورٹ کی واحد رکنی بنچ کے حکم نامہ کو ہائیکورٹ کی ڈیویژن بنچ پر چیالنج کیا جس میں واحد رکنی بنچ نے مسلم لڑکیوں کو جو حجاب پہننا چاہتی ہیں اس کی اجازت دی تھی ۔ ڈیویژن بنچ پر سی بی ایس ای نے اس فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کی واحد رکنی بنچ نے اس بات کو نظرانداز کردیا کہ اس کے فیصلہ سے خاص طور پر امتحانات کے انتظامات مکمل ہونے کے پیش نظر لاکھوں طلباء متاثر ہوں گے ۔