حب الوطن ہوں ، امریکہ واپس جانا چاہتا ہوں: اسنوڈن

واشنگٹن ، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کے سابق ملازم ایڈورڈ اسنوڈن اپنے ملک واپس ہونا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اسنوڈن نے کہا کہ وہ حب الوطن امریکی شہری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں عام معافی دینے کا فیصلہ امریکی حکام ہی کر سکتے ہیں۔ وہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے روس میں سیاسی پناہ حاصل کئے ہوئے ہیں اور ان کے ویزے کی میعاد رواں برس یکم اگست کو ختم ہو رہی ہیں۔ اسنوڈن نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے تھے۔ تاہم این ایس اے کی جانب سے امریکی آئین کی خلاف ورزی نے ان کیلئے کوئی دوسرا راستہ نہیں چھوڑا تھا۔