حاملہ خاتون کے قتل کا معاملہ ،قومی خواتین کمیشن کی کمشنر پولیس کو ہدایت

حیدرآباد 26اگست (یو این آئی ) حیدرآباد میں ایک خاندان کی جانب سے 27سالہ حاملہ خاتون کا گلا ریت کر قتل کرنے کے معاملہ کا نوٹ لیتے ہوئے قومی کمیشن برائے خواتین نے حیدرآباد کے کمشنرپولیس انجنی کمار کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملہ کی جانچ کی تفصیلات سے واقف کروائے ۔اس خاتون کا گلا ساڑی سے ریت کر اس کا قتل کیاگیا تھا کیونکہ اس خاتون نے اپنے خاندان کی اجازت کے بغیر شادی کی تھی۔کمیشن نے اپنے طورپر اس معاملہ کا نوٹ لیا ہے اور کمشنر پولیس حیدرآباد کو ایک مکتوب تحریرکرتے ہوئے اس معاملہ میں کی گئی کارروائی کی تفصیلات سے جلد ہی کمیشن کو واقف کروانے کی خواہش کی ہے ۔
مدرسہ تعلیم القرآن کا اظہار تشکر
حیدرآباد 26 اگسٹ (راست) مولانا قاری محمد عبدالمقتدر ناظم مدرسہ تعلیم القرآن کنچن باغ قریب بی ڈی ایل کمپی نے بہی خواہوں و ہمدردان ملت، اہل خیر اصحاب کا شکریہ ادا کیا-
جنھوں نے عیدالاضحی کے موقع پر چرم قربانی ہر طرح سے مدد کرکے طلبہ مدرسہ تعلیم القرآن کنچن باغ سے اپنی محبت اور وابستگی کا ثبوت دیا۔ اہل خیر اصحاب سے توقع کی ہے کہ آئندہ بھی مدرسہ ہذا کے ساتھ ایسا ہی تعاون برقرار رہے گا۔