حامد انصاری 77سال کے ہوگئے، روشیا کی مبارکباد

چینائی۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر تمل ناڈو کے روشیا نے نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کو ان کی 77ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ راج بھون سے جاری کئے گئے مبارکبادی کے پیغام میں کے روشیا نے حامد انصاری کو سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ موصوف کی دوراندیشی، مہارت اور جرأت مندی سے ہندوستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ میں آپ کو تہہ دل سے آپ کی سالگرہ پر درازی عمر اور خوشحال زندگی گزارنے کی خواہش کے ساتھ مبارکباد دیتا ہوں۔