حامدکرزئی باپ بن گئے دہلی کے اپولو ہاسپٹل میں اہلیہ کو لڑکی تولد

نئی دہلی ۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر افغانستان حامدکرزئی پھر ایک بار باپ بن گئے ۔ نئی دہلی کے ایک خانگی ہاسپٹل میں ان کی اہلیہ نے کل لڑکی کو جنم دیا ۔ حامد کرزئی کی چوتھی اولاد ہے ۔ افغان سفیر متعینہ ہند شاہدہ محمد عبدالی نے ایک بیان میں کہا کہ حامد کرزئی کی اہلیہ نے ہفتہ کو تقریباً 11بجے دن اپولو ہاسپٹل دہلی میں لڑکی کو جنم دیا ۔ حامد کرزئی جو لندن جارہے تھے کچھ دیر کیلئے ہاسپٹل آئے اور انہوں نے اپنی اہلیہ اور نومولود بچی سے ملاقات کی ۔