حیدرآباد 30جولائی (سیاست ڈاٹ کام )شراب پی کر گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران کل رات شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز کے وینکٹ گری علاقہ کے قریب پولیس نے 15افرادکو حراست میں لے لیا جس میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس نے ان تمام کے خلا ف ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے دو ٹووہیلرس اور 12کاروں کو بھی ضبط کرلیا۔پولیس نے کہا کہ ان افراد کی کونسلنگ کی جائے گی اور ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس نے کہا کہ حالیہ چند دنوں کے دوران شراب پی کر گاڑ ی چلاتے ہوئے حادثات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر یہ مہم بڑے پیمانہ پر چلائی جارہی ہے تاکہ حادثات کی روک تھام کی جاسکے ۔