حیدرآباد 3ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں شراب پی کر گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 20افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ۔پب میں شراب پی کر یہ نوجوان حالت نشہ میں گاڑیاں چلارہے تھے ۔پولیس نے اپنی معمول کی مہم کے دوران ان کو پکڑ لیا جن میں دو خواتین اور تلگو کامیڈین نوین بھی شامل ہے ۔ نوین پولیس اور میڈیا کو دیکھ کر کار کے نیچے چھپنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم پولیس نے ان کو پکڑ لیا۔پولیس نے اس مہم کے دوران 14کار وں ،6ٹووہیلرس کو ضبط کیا۔پولیس نے کہا کہ ان پکڑے گئے افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ان کی کونسلنگ کی جائے گی اور بعد ازاں ان کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔