حالت نشہ میں گاڑی چلانے سے نقصانات فائیو کے رن کا حیدرآباد میں اہتمام

حیدرآباد 4جون (یواین آئی )شراب پی کر گاڑی چلانے سے ہونے والے نقصانات پر عوام میں بیداری پیداکرنے کے لئے فائیو کے رن کا شہر حیدرآباد میں اہتمام کیا گیا ۔اس رن کو ”میں شراب پی کر گاڑی نہیں چلاتا”نام دیا گیا تھا۔اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ شراب پی کر گاڑی چلانے سے کئی حادثات پیش آتے ہیں۔اس رن کے منتظمین نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے سے ہوئے حادثات کے سبب کئی افراد ہلا ک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس دوڑ کا مقصد اس بری عادت سے متعلق عوام میں بیداری پیداکرنا ہے ۔نیکلس روڈ ،پیپلز پلازہ سے اس دوڑ کا آغاز ہوا۔