حیدرآباد 12جون (یواین آئی )شہر حیدرآباد کی بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12میں شراب پی کر گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 15کاروں ‘ 2تھری وہیلرس اور 5ٹو وہیلرس کو پولیس نے ضبط کرلیا اور شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ۔ ضبط شدہ گاڑیوں میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایک کارپوریٹر کی کار بھی شامل ہیں ۔