حالت نشہ میں کار چلانے والی خاتون کا بریتھ انالائزر ٹسٹ کروانے سے انکار

حیدرآباد 6اگست (سیاست ڈاٹ کام ) شہر حیدرآباد میں گزشتہ رات شراب پی کر گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران حالت نشہ میں کار چلانے والی خاتون نے اس کو پولیس کی جانب سے روکنے پر بریتھ انالائزر ٹسٹ کروانے سے انکار کردیا ۔ اس ٹسٹ کے ذریعہ حالت نشہ میں ہونے کا پتہ چلتا ہے ۔یہ مہم کل رات جوبلی ہلز علاقہ میں چلائی گئی۔حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے پولیس کی جانب سے یہ مہم چلائی جارہی ہے ۔کل شب اس مہم کے دوران خاتون نے بریتھ انالائزر ٹسٹ کروانے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس نے خاتون کانسٹبلس کی مدد سے اس خاتون کا بریتھ انالائزر ٹسٹ کروایا ۔اس ٹسٹ میں پتہ چلا کہ خاتون نے شراب پی رکھی ہے ۔بعد ازاں پولیس نے اس خاتون کی کار کو ضبط کرلیا ۔ پیر کو اس کی کونسلنگ کی جائے گی اور بعد ازاں اس کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس نے اس مہم کے دوران 34معاملات درج کئے ۔