حیدرآباد،10ستمبر(یواین آئی)شراب پی کر گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف کل رات دیر گئے شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں چلائی گئی مہم کے دوران 30افرا دکے خلاف پولیس نے معاملہ درج کرلیا ۔ ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 13ٹو وہیلرس ‘ پانچ آٹوز ‘ تین کاروں کو بھی ضبط کرلیا ۔ پولیس افسروں نے میڈیا کو بتایا کہ پکڑے گئے افراد کی کونسلنگ کے بعد انہیں 13ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔