حالات وواقعات سے بروقت آگہی کے لیے عوام کی بڑھتی دلچسپی

انگریزی روزنامہ دی فریڈم پریس کا پرنٹ ایڈیشن کے بعد”دی فریڈم پریس ٹی وی ” کاآغاز
حیدرآباد:5مارچ( پریس نوٹ) دور جدید کے تقاضوں سے خودکوہم آہنگ کرتے ہوئے مسٹرمحمدعبداللہ خان ایڈیٹر انگریزی روزنامہ دی فریڈم پریس نے سوشیل میڈیا کے ڈیجیٹل میدان میں قدم رکھا۔ ملک کے نامورصحافیوں مسٹرستیش جیکب سابق بیوروچیف بی بی سی دہلی ‘ مسٹر پنکچ یچوری ایڈیٹران چیف ”گونیوزدہلی” نے آج مولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی میں سوشیل میڈیا پرمنعقدہ ورکشاپ میں دی فریڈم پریس ٹی وی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرمسٹرمحمدعبداللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالات وواقعات سے بروقت واقفیت کے لئے عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے انگریزی روزنامہ دی فریڈم پریس نے اپنی اشاعت کے چوتھے سال میں سوشیل میڈیا کے ذریعہ عوام کوتازہ ترین واقعات خبروں کے علاوہ سیروتفریح ‘ سائنسی معلومات ‘ کھیل کود کی خبریں (اسپورٹس )’ کیرئیرگائیڈنس ‘ سیاسی تبصروں کے علاوہ زندگی کے ہرشعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے عنوانات پر پروگرامس پیش کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ دی فریڈم پریس کی ٹیم اور وہ اس بات کی کوشش کریںگے کہ ملک میںہونے والے حالات وواقعات کے حقائق کومنظرعام پرلایا جائے۔ مولانا آزاداردویونیورسٹی میں منعقدہ اس ورکشاپ میں جرنلزم کے طلباء وطالبات کے علاوہ ڈاکٹرمیراکبرعلی خان اسوسی ایٹ ایڈیٹرروزنامہ رہنمائے دکن ‘ گونیوزدہلی کی سینئیر کرسپانڈنٹ سادھیکاتیواری’ ڈاکٹرسیدفاضل حسین پرویزایڈیٹرہفت روزگواہ ‘ الیاس بخاری (محمدکیاپ مارکٹ)’ مسٹرخالدشہباز سی ای اومیڈیا پلس’ محمدعبدالرحمن خان منیجنگ ایڈیٹردی فریڈم پریس ‘ڈاکٹر سیدحبیب امام قادری اورٹی وی ٹیم کے ارکان میں مسرس یٰسین خان ‘ مجاہد محی الدین ‘ وکاس کے علاوہ دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ اس سہ روزہ ورکشاپ کی صدارت مولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اسلم پرویز نے کی دی فریڈم پریس انتظامیہ کی جانب سے پروفیسر احتشام احمدخان اورپروفیسرڈاکٹرفریاد کاشکریہ اداکیا۔ جنہوں نے افتتاحی تقریب کی انجام دہی میں تعاون کیا۔