حافظ فہیم الدین کی آج فاتحہ سیوم

حیدرآباد 5 جنوری (راست) حیدرآباد کے جواں سال 30 سالہ عالم دین، خوش الحان نعت خواں حافظ و قاری محمد فہیم الدین چشتی و قادری بندہ نوازی کامل جامعہ نظامیہ امام و خطیب مسجد قباء مدینہ نگر ’B‘ بلاک یاقوت پورہ کا 4 جنوری کو صبح کی اولین ساعتوں میں گلبرگہ شریف (کرناٹک) میں خطاب کے بعد واپسی کے دوران ضلع رنگاریڈی، چنگومل کے حدود میں کار حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قباء میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی جس میں بزرگوں، حفاظ کرام، اساتذہ، اہلیان محلہ اور طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تدفین احاطہ سید شاہ حبیب حسین محمد محمدالحسینی چشتی القادری بندہ نوازی روبرو قادری چمن قبرستان میں ہوئی۔ پسماندگان میں بیوہ اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم چہارشنبہ 6 جنوری کو بعد نماز عصر مذکورہ بالا مسجد میں مقرر ہے۔ دیگر معلومات کے لئے 9951027867 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔