حافظ سعید کے جلسہ کیلئے حکومت پاکستان کی خصوصی ٹرینس

لاہور ۔ 2 ۔ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم حافظ سعید کی زیر قیادت جماعت الدعوۃ کو حکومت پاکستان کی سرپرستی کا ثبوت اس وقت ملا جب اس گروپ کے دو روزہ اجلاس کیلئے خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا کہ 4 ڈسمبر سے دو روزہ اجلاس میں ہزاروں لوگ شریک ہوں گے ۔ پاکستان ریلویز نے عوام کیلئے دو خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا ہے ۔