حافظ سعید کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی نوٹس

لاہور۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائیکورٹ کی نئی بنچ نے ممبئی حملے کے ماسٹر مائینڈ اور جماعت الدعوۃ سربراہ حافظ سعید اور ان کے 4 ساتھیوں کی درخواست پر حکومت پاکستان اور پنجاب کو نوٹس جاری کی ہے ۔ حافظ سعید نے انہیں محروس رکھنے کے فیصلہ کو چیالنج کیا ۔ جسٹس صداقت علی خاں کی زیرقیادت تیسری بنچ  نے کل ان کی درخواست کی سماعت کی ۔ اس پہلے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے مختلف وجوہات کی بنا متواتر دو بنچس کو تبدیل کردیا تھا ۔