ممبئی۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گرد حملے کے اصل سازشی ذہن اور ممنوعہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے پوری شدت کے ساتھ اپنی مہم شروع کرتے ہوئے عوام سے دو قومی نظریہ کے تحفظ اور پانی کے بحران سے بچنے کے لیے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی ہے۔