حافظ سعید کیس کی سماعت کرنے والی بنچ میں تبدیلی

لاہور ۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے جماعت الدعوۃ سربراہ حافظ سعید اور دیگر چار ملازمین کی اُس عرضداشت کی سماعت کو تبدیل کردیا ہے جہاں ملزمین نے انھیں مکانات میں نظربند رکھنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا ۔ جسٹس سید کاظم رضا شمسی کی قیادت میں دو رکنی بنچ اب حافظ سعید کی عرضداشت کی سماعت کرے گی ۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی قیادت والی دو رکنی بنچ کو تبدیل کردیا تھا ۔ جسٹس شمیم خاں نے اس کیس کی آخری سماعت 22 فبروری کو کی تھی جبکہ بنچ کی تبدیلی کی وجہ سے 7 مارچ کو منعقد شدنی سماعت نہیں کی جاسکی ۔