حافظ سعید کو کیفرکردارتک پہنچائیں وزیراعظم سے کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج حافظ سعید اور 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے دیگر مرتکبین کو کیفرکردار پہنچانے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے ’’فیصلہ کن اصلاحی کارروائی ‘‘ کا مطالبہ کیا ۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجے والا نے میڈیا کو بتایا کہ ہم وزیراعظم سے عاجلانہ مداخلت کی اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کو حکومت پاکستان کے پاس اٹھائیں۔انہوں نے تعجب ظاہر کیا کہ کس طرح حافظ سعید جیسا شخص جسے محروس ہونا چاہیئے ، اُسے عام جلسے منعقد کرنے کی اجازت دی جارہی ہے جس میں حکومت پاکستان کی تائید و حمایت حاصل ہے اور انہیں فنڈس بھی حاصل ہورہے ہیں۔ترجمان نے سوال اٹھایا کہ کیوں حافظ سعید ودیگر مرتکبین جیسے اشخاص کوفوری ہندوستان کے حوالے نہیں کیا جانا چاہیئے کہ اُن پر ہندوستانی قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے ۔