اسلام آباد ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جماعت الدعوہ کے سربراہ اور ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے سرغنہ حافظ سعید کا ٹوئیٹر اکاونٹ آج معطل کردیا گیا جبکہ چند روز قبل انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ کشمیریوں کی ہندوستان سے حصول ’’آزاد ی ‘‘ میں مدد کرے۔ جماعت الدعوہ سربراہ کے خلاف یہ کارروائی مائیکرو بلاگنگ سائیٹ نے بظاہر اپنے طور پر کی ہے۔ یہ سائیٹ ایسے اکاونٹس کو معطل کرسکتی ہے جو قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں، جن میں تشدد اور دھمکیاں شامل ہیں۔