حافظ سعید و داؤد ابراہیم کو ہندوستان کے حوالے کیا جائے: وینکیا نائیڈو

نئی دہلی 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج پاکستان سے کہا کہ وہ ممبئی دہشت گرد حملوں کے ملزم حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو ہندوستان کے حوالے کردے ۔ داود ابراہیم ہندوستان کو انتہائی مطلوب شخص ہے ۔ ہندوستان نے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردی سے مقابلہ میں سنجیدہ ہے تو ان دونوں کو ہندوستان کے حوالے کردیا جائے ۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو چاہئے کہ وہ پشاور اسکول حملہ کے واقعہ کے موقع پر دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے سنجیدہ ہے تو اسے چاہئے کہ وہ حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو ہندوستان کے حوالے کردے ۔

کشمیر میں انکاونٹر ایک عسکریت پسند ہلاک
سرینگر ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع کپواڑہ میں سیکوریٹی فورس کے ساتھ انکاونٹر میں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ۔ شمالی کشمیر کے علاقہ سالکوٹ میں آج صبح فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب سیکوریٹی فورس کی اطلاع ملی کہ اس علاقہ میں عسکریت پسند روپوش ہیں ۔ تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکوریٹی فورس پر فائرنگ کردی ۔ اور سیکوریٹی فورس کی جوابی فائرنگ ایک عسکریت پسند مارا گیا ۔