لاہور ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : ممبئی دہشت گرد حملہ کے اصل سازشی ذہن حافظ سعید کی جماعت الدعوہ 25 جولائی کو مقررہ عام انتخابات میں اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے انتخابی مقابلہ کرے گی ۔ ملی مسلم لیگ کو اس سیاسی پارٹی کی حیثیت سے رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ہے ۔ جماعت الدعوۃ کو لشکر طیبہ دہشت گرد گروپ کا اول دستہ تنظیم کہا جاتا ہے ۔ اس نے 2008 میں ممبئی میں خون ریز حملہ کیا تھا ۔ پاکستان میں عام انتخابات قریب آرہے ہیں اور ان انتخابات میں حصہ لینے حافظ سعید پوری تیاریاں کرچکے ہیں ۔۔