حیدرآباد ۔ 23 جنوری (پریس نوٹ) مجلس بچاؤ تحریک کے زیراہتمام مرکزی انتخابی جلسہ ملی بیداری 24 جنوری اتوار کو بعد مغرب حافظ بابا نگر معراج ہوٹل پر مقرر ہے۔ زیرصدارت ڈاکٹر قائم خاں صدر مجلس بچاؤ تحریک، جناب مجیداللہ خاں فرحت ترجمان مجلس بچاؤ تحریک اور چندرائن گٹہ بلدی حلقہ کے امیدوار جناب محمد ستار کے علاوہ دیگر تحریک کے قائدین خطاب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ نواز الرحمن کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔