حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام مرکزی انتخابی جلسہ ملی بیداری 30 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا 10 بجے شب زیر صدارت ڈاکٹر قائم خاں صدر مجلس بچاؤ تحریک منعقد ہوگا ۔ جناب مجید اللہ خاں فرحت ترجمان مجلس بچا تحریک بلدی حلقہ چندرائن گٹہ کے امیدوار محمد ستار کے علاوہ مجلس بچاؤ تحریک کے دیگر قائدین مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ نوازالرحمن کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ عوام سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ اور جماعت کی کامیابی کو یقینی بنائیں ۔۔