حادثہ کے وقت سلمان خاں ڈرائیونگ کرنے کا دعویٰ

ممبئی ۔ 13 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سلمان خاں کی دفاع میں یہ استدلال پیش کئے جانے پر کہ سال 2002 ء میں جس گاڑی سے ٹکر مارکر بھاگنے کا حادثہ ہوا تھا ، اس وقت ان کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا، استغاثہ نے اس کی نفی کرتے ہوئے ٹرائیل کورٹ میں یہ دعویٰ کیا کہ حادثہ کے وقت سلمان خاں خود گاڑی چلا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لارائیور اشوک سنگھ ایک فرضی گواہ ہے اور اس نے یہ جھوٹی قسم کھائی ہے کہ حادثہ کے وقت وہ ڈرائیونگ کررہا تھا۔