پیرس۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے لاری یونین جزیرہ میں تباہ شدہ ملائیشیائی طیارہ MH370 کے پر کا حصہ ملنے کے پانچ روز بعد فرانسیسی اور ملائیشیائی ماہرین ہوابازی پولیس اور مجسٹریٹس سے پیرس میں ملاقات کریں گے جہاں وہ طیارہ کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کی تحقیقات میں ان سے تعاون بھی طلب کریں گے، البتہ اتوار کے روز تک تحقیقات میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی تھی جبکہ حکام نے یہ انکشاف کیا کہ جو دھاتی حصے یہاں کے مقامی افراد کو دستیاب ہوئے ہیں، بادی النظر میں وہ کسی طیارہ کا حصہ معلوم نہیں ہوئے۔ ملائیشیا سیول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل اظہر الدین عبدالرحمن کی قیادت میں ایک وفد، ملائیشیا کی ایرلائینز کے نمائندے اور عدلیہ کے اہم عہدیدار فرانسیسی مجسٹریٹس کے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔