سرینگر ۔4 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں حادثہ کی شکار ایک ویان میں زخمی فوجی سپاہیوں کو مقامی افراد کی جانب سے پہونچائی جانے والی امداد سے متعلق ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر پھیل گیاہے ۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ فوجی ٹرک کا ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھوبیٹھا تھا جس کے نتیجہ میں گاڑی سڑک سے اُتر گئی تھی اور متعدد فوجی سپاہی معمولی طورپر زخْمی ہوئے تھے ۔ پولیس افسر نے کہاکہ حادثہ کے فوری بعد مقامی عوام وہاں جمع ہوگئے اور زخمی سپاہیوں کو دواخانہ منتقل کیا ۔ وادی میں اگرچہ فوج بشمول سکیورٹی فورسیس پر سنگباری کے واقعات عام ہیں لیکن ایسی بھی مثالیں ہیں جن میں مصیبت سے دوچار سکیورٹی اہلکاروں کو بچانے کے لئے بھی آگے آئے ہیںاور ان کی مدد کیلئے دست تعاون دراز کرتے ہیں۔ پارمپورہ ۔ پانتھا چوک گذارگاہ پر لاسجان میں بھی مقامی کشمیروں نے ان زخمی سپاہیوں کو حادثہ میں تباہ شدہ ٹرک سے باہر نکالنے میں مدد کی تھی یہ ٹرک ایک حادثہ میں تباہ ہوگیا تھا ۔