حادثات اور ضعیفی کے امراض کا روبوٹس کے ذریعہ علاج

نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل کو ریاست کا پہلا روبوٹک ہونے کا اعزاز، ڈاکٹر مسعود علی خاں
حیدرآباد ۔ 28 جولائی (پریس نوٹ) نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز اتوار 29 جولائی کو اپنے افتتاح کے ساتھ ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹک ری ہیابلیٹیشن ہاسپٹل بن جائے گا جہاں مریضوں کا روبوٹس کے ذریعہ علاج کیا جائے گا۔ آج یہاں نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل میں منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر مسعود علی خاں نے بتایا کہ نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل برانچ ہے نیولائف ملٹی اسپاشیلیٹی ہاسپٹل چادرگھاٹ حادثات میں زخمی افراد بالخصوص دماغی زخم، کھوپڑی کے اندر کے حصے کے زخم، کھوپڑی کے اندرونی حصہ میں خون کا رسنا یا ریڑھ کی ہڈی اور دماغی سرجریز کے مریضوں کے علاج اور ان کے بازآباد کاری کی اسپیشلائزیشن کی حامل ہے۔ بزرگ شہری جنہیں ضعیفی کے امراض لاحق ہوں یا جوڑوں کی تبدیلی اور اہم سرجریز کے مراحل سے گزر چکے ہوں، ان کی بازآبادکاری اور تیزی سے صحتیابی کیلئے نیولائف ہاسپٹل نے روبوٹک علاج کو متعارف کروایا ہے۔ ڈاکٹر مسعود علی خاں نے بتایا کہ روبوٹک کی بدولت صحتیابی کیلئے درکار وقت میں کمی ہوجاتی ہے۔ یہ روبوٹس مریض کے جسمانی اعضاء کو کنٹرول کرتے ہوئے اسے کسی سہارے کے بغیر تھراپی کے چلنے کا اہل بنا سکتا ہے۔ اسی طرح قلب اور سینے کے امراض یا اعصابی امراض جیسے پارکنسن، موٹرنیوران، پالی نیوروپیتھی، رگ پٹھوں اور عضلات کا سکڑاؤ اور دیگر طبی و عمر سے متعلقہ امراض کا روبوٹس سے کامیاب علاج کیا جاسکتا ہے۔ روبوٹک آرمس کے حامل میکانائزڈ بیڈ کی مدد سے مریض کے نچلے دھڑ کا علاج کیا جاتا ہے اسی طرح کئی ضعیفی کے امراض کا علاج مشینوں سے کیا جاتا ہے۔ اعصابی و ہڈیوں کے اور ضعیفی کے امراض سے متاثرین کی بازآباد کاری کیلئے نیو لائف ری ہیاب ہاسپٹل انتہائی ماڈرن روبوٹک ڈیوائسس کا استعمال کرتا ہے۔ ری ہیابیلیٹیشن فزیشن، فزیکل تھراپسٹ، اکوپیشنل تھراپسٹ، اسپیچ لینگویج تھراپسٹ، سائیکالوجسٹس پر مشتمل پیانل مختلف امراض کے علاج کی پارٹی کرتا ہے۔ حادثات سے متاثرہ افراد کی بازآباد کاری کیلئے نیو لائف ری ہیاب ہاسپٹل کلیدی رول ادا کرے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عدنان علی خان ڈائرکٹر، ڈاکٹر منجولا اور ڈاکٹر پون بھی موجود تھے۔