ہندی فلم انڈسٹری میں مدھو بالا سے مشابہت رکھنے والی اپنے وقت کی اداکارہ وہ انڈر ورلڈ ڈان حاجی مستان مرزا مرحوم کی اہلیہ سونا کا پچھلے ہفتہ ممبئی میں ان کی قیامگاہ پر انتقال ہوگیا انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی وہ 65 سال کی تھیں انہیں کوئی اولاد نہیں تھی ان کو ایک بہن سنہا اور بھائی اصغر حسین ہیں ۔ مدھوبالا کی ہوبہو شباہت رکھنے پر انہیں انڈسٹری میں زبردست مقبولیت ملی سونا نے ’’ ملن کی آس ، سیکریٹ ایجنٹ ، سات لڑکیاں ‘‘ جیسی اور بھی کئی فلموں میں کام کیا تھا ۔