ج24 جولائی کو آندھراپردیش بند

صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 22 جولائی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے ساتھ مرکزی حکومت کے اختیار کردہ طرزعمل کے خلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے 24 جولائی کو ’’ریاست آندھراپردیش بند‘‘ منظم کرنے کا فیصلہ کیا۔ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن اے پی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آندھراپردیش بند کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کی پرزور اپیل کی۔ مسٹر جگن نے آج کاکناڈا میں پارلیمنٹ میں گذشتہ دن حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر ہوئے مباحث لوک سبھا میں پیش آئے حالات وغیرہ کے دوران پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گذشتہ چار سال سے آندھراپردیش کیلئے خصوصی موقف فراہم کرنے کا مطالبہ پر جدوجہد کرنے اور مطالبہ کرنے پر ان کا مضحکہ اڑایا گیا اور بالخصوص ریاست کیلئے خصوصی موقف کی ضرورت نہ رہنے کا تلگودیشم کے منعقدہ مہاناڈو میں باقاعدہ قرارداد منظور کی گئی تھی اور ریاست کیلئے پیاکیج کا اعلان کرنے والے مسٹر ارون جیٹلی سے چندرا بابو نائیڈو نے اظہارتشکر کیا تھا اور بہتر پیاکیج رہنے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے اسمبلی میں بھی باقاعدہ طور پر قرارداد منظور کی گئی تھی۔ مسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ مسٹر چندرا بابو کا طرزعمل تکلیف دہ ہے۔ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے کہا کہ اگر ریاست کے تمام ارکان پارلیمان متحدہ طور پر لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ پیش کرنے کو آج ملک کی تمام نظریں ہم پر ہی رہتی تھیں لیکن مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اپنے ارکان پارلیمان کو لوک سبھا سے مستعفی نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا۔