ج11 جنوری کو انجمن محبان اردو کا مشاعرہ

جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ 11 جنوری بروز اتوار کو 7 بجے شام للت کلا تھورانم باغ عامہ زیر صدارت ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں منعقد ہوگا ۔ جس میں مہمان خصوصی محمد محمود علی نائب وزیر اعلی ، خدا داد خاں ( دوبئی ) ، ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر ، ویشویشور ریڈی شرکت کریں گے ۔ ملک کے نامور شعراء سردار پنچھی ، محشر آفریدی کے علاوہ دبئی کے عالمی مشاعرہ کو لوٹنے والے کلکتہ کے نغمہ شاہد ، شاہد نور ، ریحانہ نواب نے شرکت کی توثیق کی ہے ۔ اس موقع پر چار ممتاز اشخاص کو عابد علی خاں ’ محب اردو ‘ ایوارڈ ویشویشور ریڈی ایم پی ، نعیم صابری ، شجاعت علی ، مجتبیٰ عابدی کو عطا کیا جائے گا ۔ حیدرآبادی تہذیب اور اعلیٰ ادبی روایات کے ساتھ منعقد ہونے والے مشاعرہ میں ملک کے نامور اورحیدرآباد اور اضلاع سے بھی پسندیدہ شعرا شرکت کریں گے ۔ سید مسکین احمد بانی انجمن اور خلیق الرحمن صدر نشین مشاورتی کمیٹی نے ملک کے اس چنندہ مشاعرہ میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔ داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔۔