ج 4جنوری تک اولا، اوبیر ڈرائیورس کی ہڑتال

تلنگانہ کیاب اسوسی ایشن کے صدر سنیل مکاور کا بیان
حیدرآباد۔ یکم جنوری (آئی این این) یہ کہتے ہوئے کہ حیدرآباد میں ’’اولا‘‘ اور ’’اوبیر‘‘ ڈرائیورس کی جانب سے کی جارہی ہڑتال آج دوسرے دن پوری کامیاب رہی، تلنگانہ کیابس اسوسی ایشن کے صدر سنیل مکاور نے اعلان کیا کہ یہ ہڑتال 4 جنوری تک جاری رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ اولا و اوبیر مینجمنٹس کی جانب سے گاڑیوں کی تعداد میں غیرمعقول اضافہ سے کم آمدنی کے خلاف احتجاجاً کی جارہی اس ہڑتال میں ہزاروں ڈرائیورس حصہ لے رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل مکاور نے کہا کہ اس ہڑتال کی تمام سرگرم اسوسی ایشنس تائید کررہی ہیں اور تقریباً تمام ڈرائیورس اس ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔ اتوار کو تقریباً 2000 اوبیر و اولا ڈرائیورس نے کوکٹ پلی تا ایل بی نگر ایک ریالی نکالی۔ انہوں نے اوبیر اینڈ اولا مینجمنٹ کے خلاف نعرے بلند کئے اور مطالبہ کیا کہ وہ نئے رجسٹریشنس کو روک دیں کیونکہ موجودہ کیاب اونرس کو وعدہ کے مطابق اقل ترین بزنس حاصل نہیں ہورہا ہے۔