جے ڈی ایس جنرل سکریٹری دانش علی بی ایس پی میں شامل

لکھنؤ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (سیکولر) (جے ڈی ایس)جنرل سکریٹری دانش علی نے ہفتہ کو بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی رکنیت حاصل کرلی۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپنی رہائش پر مسٹر علی کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ مسٹر علی امروہہ سے بی ایس پی کے ٹکٹ سے لوک سبھا کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔