حیدرآباد ۔ 23 جولائی (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے آج رات انڈین پولیس سرویس (آئی پی ایس) کے 1981ء بیاچ کے آفیسر جاستی وینکٹ راموڈو کو ریاستی ڈائرکٹر جنرل پولیس مقرر کیا۔ یہ تقرر ایک ایسے وقت عمل میں آیا جب آل انڈیا سرویسیس افسران کے کیڈر الاٹمنٹ کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے اور آندھراپردیش (انچارج) اور تلنگانہ کے ڈی جی پی کے تقرر سے متعلق مقدمہ سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل میں زیرتصفیہ ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کے بحیثیت چیف منسٹر آندھراپردیش جائزہ لینے کے بعد جے وی راموڈو کو انچارج ڈی جی پی مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت نے 9 سینئر آئی پی ایس افسران کو نظرانداز کرتے ہوئے مسٹر راموڈو کا تقرر کیا تھا جبکہ خود مسٹر راموڈو 31 جولائی کو وظیفہ پر سبکدوش ہوجائیں گے۔ عمر وظیفہ کو پہنچنے کے باوجود مسٹر راموڈو مزید دو سال تک اس عہدہ پر برقرار رہ سکتے ہیں۔
آٹھ انسپکٹران پولیس کے تبادلے
حیدرآباد۔23 جولائی (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے آج سٹی پولیس سے وابستہ 8 انسپکٹران کے تبادلے عمل میں آئے۔ اسپیشل برانچ کے 5 انسپکٹران بی موہن کمار کو انسپکٹر مشیرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ پی اشوک کو انسپکٹر سیف آباد، این سبھاش بابو کو انسپکٹر عثمانیہ یونیورسٹی، راج کمار کو انسپکٹر کاچی گوڑہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح کے سریکانت کو انسپکٹر آصف نگر، ہریش کوشک کو انسپکٹر بہادر پورہ، ڈی وی پردیپ کمار ریڈی انسپکٹر جوبلی ہلز کو سی سی ایس اور ایس وینکٹ ریڈی کو انسپکٹر جوبلی ہلز مقرر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں 51 انسپکٹران کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے عہدہ پر ترقی دی گئی تھی جس کے سبب مذکورہ پولیس اسٹیشنس میں انسپکٹرس کی جائیدادیں مخلوعہ تھیں۔