حیدرآباد 22 جولائی ( آئی این این ) سپریم کورٹ نے نوٹ برائے ووٹ اسکام کے ایک ملزم جیروسلم مٹیا کے خلاف مقدمہ کی دوبارہ سماعت سے اتفاق کرلیا ہے ۔ اس کیس کی وجہ سے دونوں ریاستوں کے مابین تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ جٹیا پر الزام ہے کہ انہوں نے ہی تلگودیشم قائدین اور ٹی آر ایس کے نامزد رکن اسمبلی اسٹیفنسن کے مابین ایک معاملت کروائی تھی ۔ جس وقت سے یہ تنازعہ پیدا ہوا ہے جٹیا آندھرا پردیش میں ہی قیام کو ترجیح دے رہے ہیں اور حیدرآباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت دئے جانے کے بعد ہی وہ حیدرآباد آئے تھے ۔ سپریم کورٹ نے مٹیا اور تلنگانہ اے سی بی کو نوٹسیں جاری کرکے چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے ہدایت دی ہے ۔