زراعت پر توجہ دینے کا عزم ، کسانوں کو حکومت سے رعایت پر زور
حیدرآباد ۔ /6 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش (علاقہ رائلسیما) کے سینئر قائد رکن پارلیمان مسٹر جے سی دیواکر ریڈی جو متنازعہ بیانات کیلئے کافی شہرت رکھتے ہیں ۔ ایک بار پھر چونکادینے والا بیان دیتے ہوئے جاریہ سال کے دوران سیاسی زندگی سے سبکدوشی اختیار کرنے اور سال 2019ء میں منعقد ہونے والے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرکے ہر ایک کو حیرت زدہ کردیا ۔ انہوں نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال کے دوران سیاسی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کرکے زراعت کرلیں گے ۔ دیواکر ریڈی نے کسانوں میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسیڈی کیلئے انتظار کئے بغیر محنت کے ذریعہ کام کرنے پر زور دیا ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ کسانوں کو ان پٹ سبسیڈی کے مقابلہ میں زرعی کھاد پر رعایت دی جانی چاہئیے اور کہا کہ ساتھ ہی ساتھ کسانوں کو زراعت کیلئے عصری زرعی آلات فراہم کرنے کی بھی شدید ضرورت ہے ۔