جے این یو کے متنازعہ ایونٹ میں شریک لوگوں کی شناخت

نئی دہلی ۔ /26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو کے متنازعہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے لگ بھگ ہوئے 22 افراد بشمول بعض بیرونی لوگوں کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ہم نے تقریباً 22 افراد کی شناخت کی ہے جو ہجوم میں ملکر باغیانہ نعرے لگارہے تھے ۔ ہم آنے والے دنوں میں ممکنہ طور پر ان سے پوچھ تاچھ کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان 22 افراد کی شناخت کے تعلق سے تفصیلات کی تصدیق ابھی باقی ہے ۔ دریں اثناء سپریم کورٹ نے آج صدر جے این یو ایس یو کنہیا کمار و دیگر کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کی عرضی پر مرکز سے جواب طلب کیا ۔