نئی دہلی 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے آج کہا کہ 9 فبروری کے واقعہ میں سزا پانے والے طلبا کی اپیل کی سماعت کرنے والی اپیل اتھاریٹی نے اپنی قطعی رپورٹ پیش کردی ہے ۔ یونیورسٹی سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وائس چانسلر نے متعلقہ مسئلہ کے مختلف پہلووں پر غور کیا ہے اور اس نتیجہ پر پہونچے ہیں اور انہوں نے طلبا کی دائر کردہ اپیلوں پر قطعی فیصلہ کرلیا ہے ۔ بیان کے بموجب اتھاریٹی نے ہر واقعہ کی تفصیلی جانچ کی ہے اور اس نے اپنی قطعی رپورٹ جاری کردی ہے جس پر چیف پراکٹر کی جانب سے عمل کیا جائیگا ۔ رپورٹ کے مواد کے تعلق سے سوال پر یونیورسٹی کے سینئر عہدیداروں نے لب کشائی سے گریز کیا ہے ۔