حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی مختلف شعبہ جات میں فیکلٹی کی بھرتیوں کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کررہی ہے اور اس ادارے میں جملہ 90 جائیدادیں ہیں ۔ مخلوعہ جائیدادیں پروفیسر 24 ، اسوسی ایٹ پروفیسر 27 ، اسسٹنٹ پروفیسر 39 ، منتخبہ امیدوار کی تنخواہ پروفیسر ، اسوسی ایٹ پروفیسر کے لیے 37,400 ۔ 67,000 روپئے ، اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے 15,600 ۔ 39,100 روپئے ہوگی ۔ قابلیت کے اعتبار سے متعلقہ جائیدادوں کے لیے متعلقہ شعبہ جات میں پی ایچ ڈی ، ماسٹر ڈگری اور قواعد کے مطابق نمبرات کے علاوہ ملازمت کا تجربہ ہونا چاہئے ۔ علاوہ نیٹ ، سلیٹ اور سٹ وغیرہ کی قابلیت بھی ہونی چاہئے ۔ درخواستیں آن لائن میں 29 جنوری تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔۔