نئی دہلی ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو میں جاری تنازعہ کے پیش نظر یونیورسٹی نے آج انتظامی سطح پر تبدیلیاں لائی ہیں اور نئے ریکٹر کا تقرر کیا گیا۔ جے این یو ایگزیکیٹیو کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چنتامنی مہاپترا کو جو اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں، ریکٹر مقرر کیا گیا۔ رجسٹرار جے این یو بھوپیندر زتشی نے کہا کہ ریکٹر کا تقرر معمول کا عمل ہے اور اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یونیورسٹی میں گذشتہ ایک ہفتہ سے طلبہ اور اساتذہ رجسٹرار کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔