جے این یو میں ایم اے کے طالب علم کی خودکشی

نئی دہلی 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے ایک طالب علم نے اس یونیورسٹی کے احاطہ میں واقع اسٹڈی روم میں سیلنگ فیان سے لٹک کر آج پھانسی لے لی۔ پولیس نے کہاکہ تقریباً 11.30 بجے دن اُنھیں اس واقعہ کی اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اس باوقار یونیورسٹی میں ایم اے سال دوم کے طالب علمل کو فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ اس مقام پر پولیس اور کرائم ٹیم تعینات کردی گئی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔