نئی دہلی ۔ /28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو طالب علم اشوتوش سے آج ملک سے غداری مقدمہ کے سلسلے میں پولیس نے دوسری مرتبہ پوچھ تاچھ کی ۔ جنوبی دہلی کے آر کے پورم پولیس اسٹیشن میں عمر خالد اور انیربن بھٹاچاریہ کے ساتھ اشوتوش سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ۔ وہ سابق اسٹوڈنٹس یونین صدر ہے اور ان 6 طلباء میں شامل ہے جو کنہیا کمار کی گرفتاری کے بعد پولیس کو مطلوب ہیں ۔