نئی دہلی۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار نے آج کہا کہ یونیورسٹی نے اس کے طلبہ اور فیکلٹی میں آزادی خیالات کی حوصلہ افزائی کرنے کا تہہ کیا ہے۔ وہ یونیورسٹی کے دوسرے کانوکیشن سے مخاطب کررہے تھے جو پہلے کانوکیشن کے تقریباً 56 سال بعد منعقد ہوا۔ جے این یو کے چانسلر اور نیتی آیوگ ممبر وی کے سرسوت اس کانوکیشن تقریب میں مہمان خصوصی تھی۔ سرسوت نے کہا کہ جے این یو کو عام طور پر دانشور سیاست دانوں اور انڈین بیوروکریسی میں بامقصد زندگی کے لیے ٹریننگ گرائونڈ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس یونیورسٹی سے بعض بہترین طلبہ ، سیاستداں، بیوروکریٹس اور ریسرچرس جیسے مظفر عالم، ابوک بھٹاچاریہ، ایس جے شنکر، نرملا سیتارامن، سیتا رام یچوری وغیرہ فارغ تحصیل ہوکر نکلے ہیں۔