جے این ٹاٹا انڈومنٹ لون اسکالر شپس

بیرون ملک حصول اعلیٰ تعلیم کے لیے ہندوستانی طلبہ سے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : تعلیمی سال 2015-16 کے لیے بیرونی ممالک میں تمام مضامین کی اعلی تعلیم کے لیے جے این ٹاٹا انڈومنٹ لون اسکالر شپس کے لیے ہندوستانی طلبہ سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اس کے لیے ہندوستانی نیشنلس ، مسلمہ یونیورسٹی کے گریجویٹس ، ڈگری فائنل ایر کے طلبہ ، مڈ کیرئیر پروفیشنلس جن کی عمر 45 سال تک ہو اہل ہیں ۔ درخواست فارمس 8 دسمبر 2014 تا 16 فروری 2015 ایڈمنسٹریٹیو آفس آف دی انڈومنٹ ، ملا ہاوز ، چوتھی منزل 51 ایم جے روڈ فورٹ ممبئی 400001 پر دستیاب ہوں گے ۔ درخواست فیس 100 روپئے ہے جو نقد یا بذریعہ منی آرڈر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق جے این ٹا ٹا انڈومنٹ ، ادا کرنا ہوگا ۔ درخواست گذار کے نام اور پتہ کے ساتھ تاکہ انڈومنٹ کو انہیں فارم پوسٹ کرنے میں سہولت ہو۔ تکمیلہ درخواست فارمس انڈومنٹ کے دفتر کو 9 مارچ 2015 تک پہنچ جانے چاہئے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ dorabjitatatrust.org دیکھیں ۔۔