رانچی 23 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارکنوں کے مابین جھارکھنڈ میں آج جھڑپ ہوگئی جب جے ایم ایم ارکان نے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کے خلاف سیاہ جھنڈیو سے مظاہرہ کیا ۔ یہ کارکن چیف منسٹر ہیمنت سورین کی ‘ وزیر اعظم نریندرمودی کی موجودگی میں ہتک پر معذرت کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ جے ایم ایم کارکنوں نے جب مرکزی وزیر فولا کے قافلہ کو سیاہ جھنڈیاں دکھائیں اور نعرے لگائے تو بی جے پی کارکنوں سے ان کی جھڑپ ہوگئی اور کچھ کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جے ایم ایم نے بعد ازاں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم جمعرات کو پیش آئے واقعہ پر معذرت نہیں کرینگے تو جو کوئی مرکزی وزیر جھارکھنڈ کا دورہ کریگا اس کے خلاف سیاہ جھنڈیوں کے مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ واضح رہے کہ ایک تقریب میں نریندر مودی کی موجودگی میں بی جے پی کارکنوں نے چیف منسٹر ہیمنت سورین کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مبینہ دھکم پیل کی تھی ۔