جے ایف کے ایرپورٹ پر خدمات کی جزوی بحالی

نیویارک ۔ 25؍جنوری( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایسٹ کوسٹ پر آئے برف کے طوفان جس نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا تھا ‘ کے صرف ایک روز بعد امریکہ کا معروف جان ایف کنیڈی انٹرنیشنل ایرپورٹ  نے جزوی طورپر اپنی خدمات کا دوبارہ آغاز کر دیا جہاں ایر انڈیا کے ایک طیارہ نے سب سے پہلے لینڈنگ کی جبکہ 10 بجے کے تھوڑی دیر بعد وہاں پہلی فلائیٹ روانہ ہوئی شہر کے اطراف و اکناف میں یوں تو تین ایر پورٹس ہیں ۔ لاگارڈیا‘ نیو وارک لبرٹی اور جان ایف کینڈی اور ان تینوں ایر پورٹس پر خدمات کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے ۔ لاگارڈیا ایرپورٹ پر کل 700 فلائیٹس کی منسوخی عمل میں آئی تھی ۔ دوسری طرف ریگن انٹرنیشنل ایرپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ آج کم و بیش ایک رن وے فلائیٹ آپریشنس کے لئے استعمال کئے جانے کی توقع ہے ۔