حیدرآباد ۔ /23 ستمبر (سیاست نیوز) جے آر سی کنونشنس ، حیدرآباد پر /4 اکٹوبر کو چیاریٹی ڈنر کا اہتمام رہے گا ۔ حیدرآباد راؤنڈ ٹیبل 8 اور ڈان اتسو جس کی میزبانی خصوصی سالانہ بلیک ٹی چیریٹی ڈنر ’’فوڈ فار چینج‘‘ کی جانب سے ہوگی ۔ اس طرح شہر میں انڈ پری ویلیج کی ایجوکیٹنگ کے مقصد کے ساتھ حیدرآباد کے شہریان اس سے مربوط ہوں گے ۔ اس موقع پر مسٹر سنیل لنگا ریڈی چیرمین پروجیکٹ 511 نے کہا کہ انہیں حکومت کی تائید حاصل ہے ۔ مسٹر ونود ساہتے ڈائرکٹر یونیورسل رئیلٹرس پرائیویٹ لمیٹیڈ نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔ مسٹر نیل پیٹرسن جنرل منیجر نووٹیل کنونشن سنٹر نے کہا کہ فوڈ فار چینج چیریٹی ایوینٹ بن کر ابھرا ہے ۔ نووٹیل کے شیفس بعض سگنیچر ڈشیس تیار کریں گے اور عوام کیلئے دنیا کے بہترین اسٹریٹ کزائنس لائیں گے ۔ پروجیکٹ 511 حیدرآباد اور اضلاع رنگاریڈی میں 1022 اسکولوں کے ساتھ کام کررہا ہے ۔