جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر جون میں مودی ۔ٹرمپ ملاقات

واشنگٹن ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم ہند نریندر مودی کی جی 20 چوٹی کانفرنس کے دوران جاپان میں آئندہ ماہ ملاقات ہوگی جس میں ہند ۔ امریکہ دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور گزشتہ دو سال کے دوران انجام دیئے ہوئے کارناموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ جی 20 چوٹی کانفرنس جاپان میں /28 اور /29 جون کو مقرر ہے ۔