بیجنگ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی، امریکی صدر براک اوباما اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن اُن سربراہان مملکت و حکومت میں شامل ہوں گے جو 4 ستمبر سے جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے، میزبان ملک چین نے آج یہ اعلان کیا۔ چینی صدر شی جن پنگ کی زیرصدارت منعقد شدنی ہانگژو سمٹ میں جی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد میں ترقی پذیر ملکوں کو مدعو کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ تمام جی 20 ممالک کے قائدین اس میٹنگ میں شریک ہوں گے ۔ یہ اجلاس تمام گوشوں کو نمائندگی دیتا ہے اور جیسا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک مساوی شراکت داروں کے طور پر شرکت کریں گے۔