جی ڈی پی کا انحطاط مسلسل معاشی ناقص انتظامیہ کا نتیجہ : سی پی آئی ایم

نئی دہلی۔یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج ملک کی جی ڈی پی میں انحطاط کو مودی حکومت کے مستقل معاشی ناقص انتظامیہ کا بشمول نوٹوں کی تنسیخ کا نتیجہ قرار دیا۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ غریب، نوجوان اور کارکنوں کا طبقہ اعلی مالیتی بینک کرنسی کی تنسیخ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ جو لوگ قرضہ جات کی واپسی سے گریز کررہے تھے، غیر متاثر رہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار درحقیقت بدترین ہیں اور یہ مسلسل معاشی ناقص انتظامیہ کا جو مودی حکومت کا ہے، گزشتہ تین سال سے ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ ووٹوں کی تنسیخ نے اس کو مزید ابتر کردیا۔ یچوری نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ہندوستان کی جی ڈی پی کا فروغ تین سال میں اقل ترین ہوکر اپریل تا جون کے دوران 5.7 فیصد ہوگا۔ اس نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ مسلسل تیسری سہ ماہی میں چین، ہندوستان سے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے آغاز سے پہلے نوٹوں کی تنسیخ کے زیر اثر پیداواری شعبہ میں انحطاط پیدا ہوا۔ چین نے جنوری تا مارچ اور اپریل تا جون دونوں سہ ماہیوں میں 6.9 فیصد کی شرح سے ترقی کی۔