حقائق سے راہ فراری ، ایل دیناکر ترجمان تلنگانہ تلگو دیشم کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے کہا کہ محض ’ گوبیل پبلسٹی ‘ کرنے کے لیے ہی مسٹر جی وی ایل نرسمہا راؤ کو ترقی دیتے ہوئے رکن پارلیمان ( راجیہ سبھا ) منتخب کیا گیا اور اب نرسمہا راؤ جھوٹ پر مبنی آندھرا پردیش حکومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ پارٹی ترجمان تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر ایل دیناکر نے این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غلط تشہیر کے ذریعہ آندھرا پردیش کے مفادات کو نقصان پہونچا رہے ہیں ۔ یہاں تک راجیہ سبھا میں بھی اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے مسٹر جی وی ایل نرسمہا راؤ نے جھوٹ پر مبنی اور حقیقت سے بعید اپنا اظہار خیال کیا ۔ مسٹر دیناکر نے کہا کہ جی وی ایل اب جووئیل نرسمہا راؤ بن گئے ہیں ۔ انہوں نے مسٹر جی وی ایل نرسمہا راؤ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہیں فراہم کردہ اعداد و شمار کا جائزہ لیئے بغیر ہی فراہم کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر حکومت کے خلاف غلط بیانی سے کام کررہے ہیں ۔ پارٹی ترجمان تلگو دیشم پارٹی نے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہو تو مہاراشٹرا اور گجرات ریاستوں کے خلاف کیسیس درج کروانے کا چیلنج کیا ۔۔